ETV Bharat / state

اننت ناگ: مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:08 PM IST

عید کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں باقاعدگی سے بازاروں کی جانچ پڑتال شروع کی۔

market checking
مارکیٹ چیکنگ

اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں مارکیٹ چیکنگ کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی۔ جس دوران دکانداروں کے ریٹ لسٹ اور دیگر اشیاء کی جانچ کی گئی۔

عید کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع میں باقاعدگی سے بازاروں کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تحصیلداروں کی سربراہی میں تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاکہ بازاروں پر گہرائی سے نظر رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ: کسانوں نے کراپ انشورنس اسکیم متعارف کرنے کا مطالبہ کیا

جمعہ کے روز ٹیموں نے ضلع کے مختلف بازاروں کی چیکنگ کی۔ جس دوران ناقص اور زائدالمعیاد اشیائے خورد و نوش ضبط کر کے انہیں موقعہ پر ہی ضائع کیا گیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

دکانداروں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردنی فروخت کرنے سے باز آ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.