ETV Bharat / state

اننت ناگ: متعدد دکانیں سربمہر - کشمیر

جنوبی کشمیر کے  ضلع اننت ناگ میں سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں کئی دکانوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

shops sealed
سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کے خلاف ا ننت ناگ انتظامیہ متحرک
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:50 PM IST

نمائندے کے مطابق قصبہ اننت ناگ کے لال چوک، شیر باغ، جنگلات منڈی، کرنگسو و دیگر کئی مقامات پر مختلف دکانداروں کی جانب سے سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کی شکایات ضلع انتظامیہ کو موصول ہوئیں جس دوران ضلع انتظامیہ متحرک ہوئی اور میونسپل حکام کی ایک ٹیم نے ان مقامات پر چھاپا مارا۔

سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کے خلاف ا ننت ناگ انتظامیہ متحرک

کارروائی کے دوران کئی میڈیکل دکانیں، ہارڈ ویئر سمیت کئی دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔ وہیں اس دوران قصبہ کے کئی مقامات پر ہو رہے تعمیراتی کام کو بھی بند کرایا گیا اور ان کا سازوسامان بھی ضبط کیا گیا۔

اگرچہ ادویات کی دکانیں کھلا رکھنے کی چھوٹ ہے تاہم ان دکانوں پر خریداروں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی گئی، دکانداروں سے ہزاروں روپئے جرمانہ کے طور پر وصول کئے گئے۔

میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے چیئرمیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میڈیکل دکانوں کو سربمہر نہ کرکے انہیں تنبیہہ کی گئی اور ان سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اشد ضرورت کے وقت بھی ہجوم سے گریز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.