ETV Bharat / state

LT Gen Upendra Dwivedi Kashmir Visit: لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 10:11 PM IST

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے پندرہوں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات اور فوجی فارمیشن کا دورہ کیا۔ شمالی فوجی کمانڈر 20 سے 22 مئی تک کشمیر کے سہ روزہ دورے پر آئے ہیں۔ LT Gen Upendra Dwivedi Kashmir Visit

LT GENERAL UPENDRA DWIVEDI, REVIEWS SECURITY SCENARIO IN KASHMIR
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

اننت ناگ: شمالی فوج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی 20 سے 22 مئی 2022 تک کشمیر کے تین روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔ وہ وادی کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں فوجی چوکیوں کا دورہ کریں گے۔ LT Gen Upendra Dwivedi Kashmir Visit

دورے کے پہلے روز فوجی کمانڈر نے چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فوجی افسر کو انسداد دہشت گردی، ترقیاتی کاموں اور امرناتھ یاترا کے لیے کی جاری تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نے فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران ملیٹنسی مخالف آپریشنز کو درستگی اور کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر ان کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج جانی و مالی نقصانات کے بغیر آپریشنز کو بخوبی انجام دے رہے ہیں جو فوج کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے فوج اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات کو استوار کرنے پر فوج کی تعریفیں کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کوششوں سے عسکریت پسندی کی بھرتیوں میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل بعد میں چنار کور ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ انہیں لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا، جی او سی چنار کور نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور عسکریت پسندوں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.