ملک کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے گذشتہ شام نیا حکم جاری کرتے ہوئے صرف پچاس فیصد دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گذشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے بازاروں میں دکانوں کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کی ہدایت دی۔
اس کو نافذ کرنے کے لیے اننت ناگ پولیسں اور میونسپل کونسل کے اہلکاروں نے اننت ناگ کے مختلف بازاروں میں ان دکانوں کو بند کرایا جنہیں حکمنامے کے مطابق آج بند رکھنا تھا۔
ضلع میں کووڈ کی دوسری لہر کے پیش نظر صورتحال پر قابو پانے کی غرض سے اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
اننت ناگ میں منعقدہ افسران و میونسپل اداروں کے صدور کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ سرکار کی جانب سے پابندیوں پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے متعلقین کو ٹرانسپورٹروں، اوقاف کمیٹیوں، ٹریڈ انجمنوں وغیرہ سے اس سلسلے میں مشاورت کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اسی کے ساتھ پولیس سے اس سلسلے میں مزید تعاون طلب کیا گیا۔