ETV Bharat / state

'جب مویشی بیچنے کے لائق ہوتے ہیں تبھی مر جاتے ہیں' - اخراجات پورے ہوتے ہیں

اننت ناگ کے پہاڑی علاقہ رین لارنو کے لوگوں نے شیپ ہسبنڑری کے ڈاکٹر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس علاقے مویشیوں کو ہونے والی بیماریوں کا علاج کریں۔

Sheep Center
شیپ ہسبنڈری
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 5:07 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقہ رین لارنو کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں شیپ ہسبنڈری کے تعلق سے سہولیات کا فقدان ہے۔ علاقے کی کثیر آبادی مال مویشی کے کاروبار سے منسلک ہے، لیکن وقت پر ان کے مویشیوں کو علاج نہ ملنے پر وہ مر جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو نقصان سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔

شیپ ہسبنڈری

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی اور کام نہ ہونے کی صورت میں مقامی لوگ اسی کام کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ علاقے میں ایسے وسائل موجود نہیں ہیں، جن سے لوگ اپنا گذر بسر کر سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے مویشیوں کو پالنے میں محنت کرنی پڑتی ہے اور جب ان کے مویشی بیچنے کے لائق ہوتے ہیں تب وہ بیماریاں کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ شیپ سینٹر ان کے علاقے سے تقریباً چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے اور گڑیدرامن نام کے علاقے کے بیچ گاورن نالہ بہتا ہے۔ اس پر پُل نہ ہونے کے سبب مجبوراً کثیر آبادی کو نالہ گاورن پیدل ہی پار کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق شیپ ہسبنڑری کے ڈاکٹر سے متعدد بار درخواست کی گئی ہے کہ وہ علاقے کا رخ کریں۔ تاہم ڈاکٹر صاحبان توجہ نہیں دیتے۔

لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقے میں آج تک متعدد جانور مر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی تمام نظریں اسی مال پر ٹکی ہوتی ہیں۔ اس مال سے ہی ان کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ وقت پر علاج نہ ملنے پر ان کے مویشی مر جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی عدم دستیابی، ڈورو میں احتجاج

علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان کی مشکلات سننے والا کوئی نہیں آیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یہ مسئلہ ضلع کے چیف انیمل ہسبنڑری آفیسر ڈاکٹر سید محمد عباس کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے پیرا میٹرز بنائے ہیں۔ ان پیرامیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے فیزیبل رپورٹ تیار ہو جاتی ہے۔ جس کی بنیاد پر اُس علاقے میں سینٹر کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ محکمہ مذکورہ علاقے کا جائزہ لے گا اور فیزیبل رپورٹ تیار ہونے کے بعد علاقے میں ایک سنٹر کا قیام کیا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.