ETV Bharat / state

No Bridge in Ameerpora: بجبہاڑہ کے امیر پورہ میں رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی - ای ٹی وی بھارت

جنوبی کشمیر کے امیرپورہ Ameerpora نمبل میں دو دیہات کو آپس میں جوڑنے کے لیے مقامی لوگوں نے از خود لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے، تاہم بارش کی وجہ سے نالہ میں طغیانی کے سبب عارضی پُل کو ہر بار نقصان پہنچتا ہے اور نالہ کے دونوں طرف رہائش پذیر لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

No Bridge in Ameerpora
امیر پورہ میں رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی
author img

By

Published : Nov 27, 2021, 2:50 PM IST

ضلع اننت ناگ کے امیرپورہ نمبل، بجبہاڑہ bijbehara کے رہائشیوں کو پل کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقے سے گزرنے والے نالہ لیدر پر پل نہ ہونے کی وجہ سے کثیر آبادی کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امیر پورہ میں رابطہ پل نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی

مقامی باشندوں نے نالہ پر لکڑی کا ایک عارضی پل تعمیر Temporary Bridge کیا ہے تاہم وہ کافی خستہ ہو چکا ہے، اور ندی میں پانی کے تیز بہاؤ کے دوران لوگ پل پار کرنے سے کتراتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ دو دیہات کو آپس میں جوڑنے کے لیے مقامی لوگوں نے از خود لکڑی کا ایک عارضی پُل تعمیر کیا ہے۔ تاہم بارش کی وجہ سے نالہ میں طغیانی کے سبب عارضی پُل کو ہر بار نقصان پہنچتا ہے اور نالہ کے دونوں طرف رہائش پذیر لوگوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ پل کی عدم دستیابی کے سبب طلبہ اسکول نہیں جا پاتے، وہیں بیمار افراد کو اسپتال پہنچانے میں بھی مقامی آبادی کو کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔

لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علاقے کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ رابطہ پل کی عدم دستیابی کے سبب انکی زندگی بے معنی ہو کر رہ گئی ہے تاہم پل کی تعمیر کے لیے وہ ہر سال متعلقہ اداروں کا رجوع کرتے ہیں تاہم آج تک انکی داد رسی نہیں ہوئی، وہیں متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ امیر پورہ نمبل علاقے سے ابھی تک ان کے دفتر میں پل کی تعمیر کے حوالے سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سے ققائم کیا تو انہوں دعویٰ کیا کہ امیرپورہ علاقے میں پل کی عدم دستیابی کے حوالے سے انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم انہوں نے عوام سے فوری طور تعمیرات عامہ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی اپیل کی تاکہ پل کی تعمیر کے حوالے سے جلد سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.