ETV Bharat / state

کوکرناگ : پہلی پورہ کی عوام بجلی سے محروم - ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کا شکار

133کنبوں پر مشتمل پہلی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے مذکورہ علاقہ کے لئے محض 100 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر لگایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کا شکار ہو جاتا ہے۔

no electricity
no electricity
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 2:30 PM IST

ضلع اننت ناگ کی تحصیل کوکرناگ کے دندیپورہ علاقے میں موجود گاوں پہلی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بھی گاوں بجلی سے محروم رہتا ہے۔ علاقے میں ٹرانسفارمر ہر مہینے خراب ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اندھیرے میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

عوام بجلی سے محروم

133کنبوں پر مشتمل پہلی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے مذکورہ علاقہ کے لئے محض 100 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر لگایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کا شکار ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں ترسیلی لائینوں کا نظام محض ایک تار پر مشتمل ہے، جبکہ بجلی کے کھمبے اپنی آخری سانسے لے رہے ہیں۔

لوگوں نے اذخود علاقہ میں لکڑی کے چھوٹے چھوٹے کھمبے نصب کئے ہیں، جن سے مذکورہ علاقہ میں حادثات رونماء ہونے کا خدشہ ہے۔

گاوں والوں کی شکایت ہے کہ کئی بار یہ مسلئہ ضلع ترقیاتی کمیشنر کے نوٹس میں لایا۔ تاہم یقین دہانی کے سوائے اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے
وادی کشمیر میں موسم کی پہلی برف باری

جس کی وجہ سے پہلی پورہ کے لوگ تاحال بجلی کی عدم دستیابی سے جوجھ رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لوگوں کی سہولیت کے لئے جو اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں، مذکورہ علاقے کو بھی اُس ذمرے میں لایا جائے گا۔ تاکہ علاقہ کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.