ETV Bharat / state

Playground Turns into Lake: کوکرناگ میں کھیل کا میدان جھیل میں تبدیل

’’محکمہ دیہی ترقی کی انجینئرنگ ونگ نے سٹیڈیم کے کناروں پر باندھ تعمیر کیے تھے، Kokernag Playground Turns into Lake تاہم پختہ دیواریں نہ ہونے کے سبب نالہ برنگی کا پانی کھیل کے میدان میں داخل ہوگیا، نتیجتاً سارا میدان جھیل کی شکل اختیار کر گیا۔‘‘

Playground Turns into Lake: کوکرناگ میں کھیل کا میدان جھیل میں تبدیل
Playground Turns into Lake: کوکرناگ میں کھیل کا میدان جھیل میں تبدیل
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 9:18 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہلر علاقے میں نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے محکمہ دیہی ترقی نے سال 2019 میں ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔ Kokernag Playground Turns into Lake دو برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسٹیڈیم کو مکمل نہیں کیا گیا۔ مقامی نالہ میں پانی کے تیز بہاؤ اور اسٹیڈیم میں پانی داخل ہونے کے باعث اسٹیڈیم جھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کے باعث مقامی نوجوانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوکرناگ میں کھیل کا میدان جھیل میں تبدیل

محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمینٹ آفیسر ساگام شاہد سلطان ڈار کا کہنا ہے کہ محکمہ نے ہلر علاقے میں 2018-19 کے مالی سال میں سٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا۔ سٹیڈیم چانکہ نالہ برنگی کے نزدیک واقع ہے جس کے باعث نالہ کا پانی سٹیڈیم کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔ Playground Turns into Lake in Kokernag انہوں نے مزید کہا کہ ’’محکمہ کی انجینئرنگ ونگ نے سٹیڈیم کے کناروں پر باندھ تعمیر کیے تھے، تاہم پختہ دیواریں نہ ہونے کے سبب برنگی کا پانی کھیل کے میدان میں داخل ہوا نتیجتاً سارا میدان جھیل کی شکل اختیار کر گیا۔‘‘

بی ڈی او نے مزید کہا کہ محکمہ نے سٹیڈیم پر تقریباً پانچ لاکھ روپے صرف کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ابھی سٹیڈیم کا سارا تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا ہے، ابھی بھی اس میں مزید تعمیراتی کام باقی ہے، جس کو پورا کرنے کے لئے محکمہ بہت جلد تعمیراتی کام بحال کرے گا۔‘‘ Playground Turns into Lake in South kashmir شاہد سلطان نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کو بحال کیا جائے گا اور اسے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لیے نوجوانوں کے لئے وقف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.