ETV Bharat / state

Kharif Campaign 2023 اننت ناگ میں سرسوں دیوس اور خریف مہم کا افتتاح - کشمیر کے پنچایتوں میں بیداری پروگرام کا انعقاد

فائنانشل کمشنر  اٹل ڈلو نے کہا کہ 24 اپریل کے بعد ہر پنچایت میں 3 روزہ بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا،جس دوران کسانوں کو ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔

kharif-campaign-cum-sarson-divas-inaugurated-in-anantnag
اننت ناگ میں سرسوں دیوس اور خریف مہم کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 9:47 PM IST

اننت ناگ میں سرسوں دیوس اور خریف مہم کا افتتاح

اننت ناگ:محکمہ ایگریکلچر پروڈکشن جموں کشمیر کی جانب سے خریف مہم و سرسوں دیوس کی شروعات کی گئی،جس کا افتتاح فائنانشل کمشنر ایڈیشنل، چیف سیکریٹری ایگریکلچر پروڈکشن ڈپارٹمنٹ اٹل ڈلو نے کی۔اس سلسلہ میں ضلع اننت ناگ کے جبلی پورہ ہائی ٹیک فروٹ و سبزی منڈی میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں پر محکمہ باغبانی،زراعت ،ایپیکلچر ،اینمل ہسبنڈری، فشریز کے ڈائریکٹر صاحبان کے علاوہ چیف ہارٹیکلچر افسر اننت ناگ، چیف ایگریکلچر افسر کے علاوہ کئی اعلی افسران موجود تھے،اس کے علاوہ کسانوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی۔

اس حوالے سے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ سرسوں کی پیداوار صلاحیت بڑھ کر 1 لاکھ 40 ہزار ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرسوں کی پیداوار کے تعیں کسانوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے، وادی میں 70 فیصد زرعی اراضی خالی تھی جس کی تعداد گھٹ کر 20 فیصد تک رہ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کے بعد ہر پنچایت میں 3 روزہ بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا،جس دوران کسانوں کو ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Mustard Crop In Kashmir رواں برس کسانوں کو سرسوں کی فصل سے بہتر آمدنی متوقع

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ویڈیو،پامپلیٹس اور کونسلنگ کے ذریعہ ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی ،اور کسانوں کو بتایا جائے گا کہ اس نئی اسکیم سے استفادہ کیسے حاصل کیا جائے گا۔تقریب کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے ذریعہ بہتر کارکردگی دکھانے والے کسانوں میں بیج و دیگر اشیاء تقسیم کئے گئے۔ وہیں مقامی کسانوں نے سرکار کے اس قدم کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً انہیں جانکاری فراہم کی جاتی ہے ،جس سے انہیں سرسوں کے فصل سے رواں برس کافی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔انہوں نے امید جتائی کہ ہالسٹک ڈیولپمنٹ پروگرام سے انہیں مزید فائدہ پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.