اس موقع پر کالج کے پرنسپل جی آر وانی کے علاوہ کالج پروفیسرز اور کثیر تعداد میں طالبات موجود تھیں۔
ورکشاپ کے دوران وقت کی اہمیت اور وقت کی پابندی پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور طالبات نے وقت کی پابندی کی افادیت سے حاضرین کو روشناس کرایا۔
بہترین تقریر کرنے والی طالبات کو ورکشاپ کے آخر میں انعامات سے نوازا گیا۔