ETV Bharat / state

اننت ناگ میں غیر قانونی لکڑی کے کارخانے سربمہر - kashmir news

ضلع اننت ناگ میں غیر قانونی لکڑی کے کارخانوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں ابھی تک 40 کے قریب غیر قانونی لکڑی کے کارخانوں کو سربمہر کیا گیا۔

اننت ناگ میں غیر قانونی بینڈ سا ملز سربمہر

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:37 PM IST

تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او اننت ناگ فیروز احمد چکٹ کی ہدایت پر تشکیل کردہ ایک ٹیم نے اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور قائم کئے گئے مشینریز کے آلات ضبط کرکے کارخانوں کو سیل کیا گیا۔

اننت ناگ میں غیر قانونی بینڈ سا ملز سربمہر
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایف او نے کہا کہ یہ مہم تب تک جاری رہے گی جب تک ضلع میں موجود تمام غیر قانونی سا ملز کو سیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کے حدود میں آنے والے کسی بھی لکڑی کے کارخانہ کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کارخانہ کے مالکان کو کسی طرح کی رعایت فراہم کی جائے گی، البتہ لائسنس شدہ مالکان کو اپنی لائسنس ری نیو کرنے کا موقعہ دیا گیا ہے۔

فیروز احمد نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سبز سونے کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے سنجیدہ ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.