اننت ناگ:جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں قائم سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور درگاہ کے انتظامیہ کا جائزہ لیا۔ Darakhshan Andrabi visits Aishmuqam Shrine
درخشان اندرابی نے عیشمقام درگاہ انتظامیہ کا جائزہ لیا موصوفہ کے ہمراہ بی جے پی کے ضلع صدر وجاہت و دیگر کئی رہنما اور وقف بورڈ سے وابستہ افسران شریک تھے۔اس دوران عوامی وفد نے اندرابی سے ملاقات کی اور درگاہ سے منسلک مسائل و مطالبات کو ان کے سامنے اجاگر کیے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے یقین دہانی کی کہ وقف بورڈ درگاہوں میں زائرین کی ہر ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہے، تاکہ زائرین کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: Politics on JK Waqf Board جموں و کشمیر وقف بورڈ سیاست کا اکھاڑہ نہیں، ڈاکٹر درخشاں اندرابی