ETV Bharat / state

Janjatiya Gaurav Divas: جنجاتیہ گورو دیوس پر پروگرام کا اہتمام - پہلگام میں قبائلیوں کا پروگرام

جن جاتیہ گورو سپتہ کے پیش نظر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز کا مقصد قبائلی برادری میں ان کے حقوق کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

جنجاتیہ گورو دیوس کے پیش نظر پروگرام کا اہتمام
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:08 PM IST

جن جاتیہ گورو سپتہ کے پیش نظر آج بلاک پہلگام میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اننت ناگ محمد یوسف گورسی کی صدارت میں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی برادری کے پنچوں، سرپنچوں، سماجی کارکنان سمیت مختلف عوامی نمائندوں نے کمیونٹی کے مسائل اور مطالبات کے علاوہ مختلف شعبوں میں کمیونٹی کی جانب سے کی گئی کامیابیوں اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

ڈی ڈی سی چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد قبائلی برادری میں ان کے حقوق، ان کے لیے بنائی گئی اسکیموں کے بارے میں بیداری لانا اور مذکورہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔'
ویڈیو

اس کے علاوہ اس تقریب میں تعلیم، گرام سبھا میں شرکت، کمیونٹی کی ترقیاتی سرگرمیوں میں شمولیت وغیرہ پر زور دیا گیا۔ مزید قبائلی برادری کے لیے فلاحی اسکیمز پر مکمل روشنی ڈالی گئی۔

مختلف محکموں جیسے مویشی پالن، آر ڈی ڈی، بھیڑ پالنے، تعلیم، محصولات، جنگلات وغیرہ کے ضلع افسران نے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ خاص طور پر قبائلی طبقے کے لیے جیسے ایف آر اے، یوگیتا سے روزگار مہوتسو، آپ کی زمین آپ کی نگرانی وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر پلاننگ، اننت ناگ نے متعدد فلائی اسکیموں کے تعلق سے عوام کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر قبائلی برادری کی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

پروگرام میں ایس ڈی ایم پہلگام، تحصیلدار پہلگام، سی ای او اننت ناگ، بی ڈی او پہلگام، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے، آر ڈی ڈی، آر اینڈ بی کے افسران اور دیگر سیکٹرل افسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور قبائلی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.