ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈرائیورز کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 7:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں رجسٹرڈ اسٹینڈ سے سومو ڈرائیورز کو ہٹانے کے معاملے میں ڈائیورز نے احتجاج کیا۔

ڈرائیورز کا احتجاج
ڈرائیورز کا احتجاج

ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو سومو و ٹیکسی اسٹینڈ سے وابستہ ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز نے اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے احتجاج کیا۔

ڈرائیورز کا احتجاج

احتجاج کر رہے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے اس رجسٹرڈ اسٹینڈ کا کرایہ بھی محکمہ آر اینڈ بی کو ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود انہیں یہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں اگر چہ کورٹ نے ایک آرڈر بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق معقول جگہ ملنے تک گاڑیوں کو پارک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں اسٹینڈ خالی کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ روز اس اسٹینڈ کو سیل کر دیا گیا۔

مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ عدالت نے بھی انتظامیہ کو ڈرائیورز بازآباد کاری اور مناسب منتقلی کے احکامات صادر کیے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اسٹینڈ خالی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے جس کی وجہ ان کے روزگار پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ اس حوالے سے مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ اور اننت ناگ کے ڈی سی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.