ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: لارنو میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی، آزاد امیدوار کامیاب

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں لارنو حلقے سے شکست خوردہ آزاد امیدوار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی تھی کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائے اور دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار کی جیت ہوئی۔

آزاد امیدوار کامیاب
آزاد امیدوار کامیاب
author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:42 PM IST

جموں و کشمیر میں جہاں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات ہوئے وہیں اس انتخابی عمل میں کئی نمائندوں نے اپنی قسمت آزمائی کی۔ یہ انتخاب پر امن طریقے سے ہی اختتام پذیر ہوئے۔

چودھری ہارون رشید

اگر حلقہ انتخاب لارنو کی بات کریں جہاں پر پی اے جی ڈی کی امیدوار خالدہ بی بی نے سات ووٹوں سے اپنی جیت کو یقینی بنایا تھا تاہم ان کی حریف آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی تھی کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے 61 ووٹوں نے جیت درج کی۔

اس حوالے سے دن بھر ساجدہ بیگم کی رہائش گاہ بدہاڈ میں جشن کا ماحول تھا جبکہ حلقہ لارنوں کے لوگوں نے ساجدہ بیگم کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر ساجدہ بیگم کے شوہر چودھری ہارون رشید نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور جموں و کشمیر کے گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائی۔

انہوں کہا کہ عوام کے بھروسے کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.