ETV Bharat / state

Jamaat e Islami Property Sealed اننت ناگ میں جماعت اسلامی کی جائیداد سیل

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 2:18 PM IST

Updated : Nov 26, 2022, 3:44 PM IST

ضلع اننت ناگ میں اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کی ہدایت پر جماعت اسلامی کی جائیداد سیل کر دی گئی ہے۔ Jamaat e Islami Property in Anantnag Sealed

Jamaat e Islami Property Sealed
جماعت اسلامی کی جائیداد سیل

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے ہفتے کے روز جماعت اسلامی کی جائیداد کو سیل کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ کے حکم اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی سفارش پر جنوبی کشمیر کے جبلی پورہ میں جائیداد کو سیل کیا گیا۔ SIA Sealed Jamat e Islami Property

جماعت اسلامی کی جائیداد سیل

عہدیداروں نے کہا کہ جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیٰحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی دستیابی کو روکنے اور ملک دشمن عناصر اور بھارت کی خودمختاری کے خلاف 'دہشت گرد نیٹ ورکس' کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جماعت اسلامی کی مختلف جائیدادوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کی جائیداد کو یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفائیڈ پراپرٹیز میں زرعی اراضی، شاپنگ کمپلیکس، اور رہائشی جائیدادیں شامل ہیں۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے اننت ناگ میں جماعت اسلامی کی مزید جائیدادوں کا پتہ لگا کر اسے سیل کر دیا۔ یو اے پی اے کے سیکشن 8 کے تحت ضلع مجسٹریٹ(اننت ناگ) نے ان جائیدادوں کو جماعت اسلامی استعمال کے تحت سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نوٹیفائیڈ پراپرٹیز میں ایک کنال 4 ملیر اراضی بھی شامل ہے جس میں دو منزلہ عمارت ہے جس میں فلاح عام ٹرسٹ (ایف اے ٹی) کا دفتر ہے۔

Last Updated : Nov 26, 2022, 3:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.