ETV Bharat / state

Jal Shakti Employees Killed in Road Accident پانی کا ٹینکر حادثہ کا شکار، دو ملازمین ہلاک

ویری ناگ میں پانی کا ٹینکر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے سبب ٹینکر میں سوار دو افراد کی موت واقع ہو گئی۔

پانی کا ٹینکر حادثہ کا شکار، دو ملازمین ہلاک

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 6:48 PM IST

پانی کا ٹینکر حادثہ کا شکار، دو ملازمین ہلاک

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک دلدوز سڑک حادثہ میں محکمہ جل شکتی کے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جل شکتی محکمہ سب ڈویژن ویری ناگ کا ایک واٹر ٹینکر گجر بستی کوٹ سے ویری ناگ کی طرف واپس آ رہا تھا اور ٹینکر سہ پہر قریب 4:30 بجے ایک حادثہ کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واٹر ٹینکر سڑک سے پھسل کر قریب 300فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور محکمہ جل شکتی کے دونوں ملازمین کو نزدیک اسپتال پہنچایا تاہم حکام کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی ٹینکر کے ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ گاڑی کے ہیلپر نے ہسپتال لے جاتے ہوئے آخری سانس لی۔ حکام نے مزید بتایا کہ پانی کے ٹینکر کو گوجر بستی کوٹ میں پانی کے بحران کو پورا کرنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا اور واپسی پر ٹینکر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

ادھر، پولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ فوت ہونے والے ملازمین کی شناخت وزیر احمد خان (ڈرائیور) اور گوہر احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد دونوں افراد کی جسد خاکی کو آخری رسومات کی انجام دہی کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر ملازمین انجمن، مقامی باشندوں نے حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: JE Killed in Road Accident: سڑک حادثہ میں جونیئر انجینئر ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.