ETV Bharat / state

Workers Convention In Shangus: جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نے ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا - جموں و کشمیر کی خبر

جموں و کشمیر میں حدبندی کمیشن کے مسودے سے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی ذاتی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن ان سیاستدانوں کو ضرور فرق پڑے گا جنہوں نے اپنے حلقوں میں مافیا کو جنم دیا تھا، جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ J&K Nationalist People's Front کے صدر شیخ مظفر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نے ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 3:36 PM IST

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ J&K Nationalist People's Front کے صدر شیخ مظفر نے کہا ہے کہ حدبندی کمیشن کے مسودے سے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر کوئی ذاتی فرق نہیں پڑے گا۔ لیکن ان سیاستدانوں کو ضرور فرق پڑے گا جنہوں نے اپنے حلقوں میں مافیا کو جنم دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد ایسے سیاستدانوں کی قید سے لوگوں کو خوشی حاصل ہوئی تھی۔

جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ نے ایک روزہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

اچھہ بل اننت ناگ میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کے بعد شیخ مظفر نے کہا کہ ان کی جماعت لوگوں کی فلاح و بہبود اور کرپشن کے خاتمے کے ایجنڈے کو لے کر میدان میں اتری ہے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی نائب صدر راکیش کول، جنرل سکریٹری و دیگر لیڈران بھی موجود رہے۔ لیڈران نے کارکنان سے ان کی جماعت کو مستحکم بنانے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.