ETV Bharat / state

Block Divas Held at Pahalgam: پہلگام میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد - پہلگام پنچایتوں میں بلاک دیوس کا اہتمام

بلاک پہلگام کی ملحقہ پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بلاک دیوس کے تحت منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ جس میں انھوں نے اپنے درپیش مسائل و مطالبات کو پیش کیا۔ Block Divas Held at Pahalgam

پہلگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
پہلگام میں بلاک دیوس کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 3:49 PM IST

پہلگام: ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد وانی نے آج بٹ کوٹ پہلگام میں بلاک دیوس کی صدارت کی اور بی ڈی او ہیڈکوارٹر پہلگام میں منعقدہ ہفتہ وار بلاک دیوس پروگرام میں عوامی مسائل اور مطالبات سنے۔ بلاک پہلگام کی ملحقہ پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بلاک دیوس میں شرکت کی اور انہیں درپیش کئی مطالبات اور مسائل کو پیش کیا۔ انہوں نے بجلی کے کھمبوں کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں عملہ بڑھانے ارو پہلگام میں موبائل کنیکٹیویٹی اور دیگر چیزوں کے علاوہ کچھ دیگر علاقوں کا مطالبہ کیا۔Block Divas Held at Pahalgam

پہلگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

لوگوں کے مطالبات اور مسائل سننے کے بعد اے ڈی ڈی سی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے بہت سی شکایتوں کا ازالہ کیا۔ مطالبات کا جواب دیتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئیز PRIs اور علاقے کے عام لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مسائل کو مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ تمام پنچایتوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ڈی ڈی سی نے پی آر آئیز سے درخواست کی کہ وہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے زمین پر فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے لیے موثر انداز میں کام کریں۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کو حکومت ہند اور یوٹی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی آمدنی پیدا کرنے والی اور فائدہ مندوں پر مبنی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس موقع پر پی آر آئیز، بی ڈی او پہلگام اور مختلف شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: Block Divas in Kishtwar: کشتواڑ میں بلاک دیوس پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.