ETV Bharat / state

اننت ناگ تصادم: زخمی عسکریت پسند کی موت - militant died in smhs

ضلع اننت ناگ کے گنڈ بابا خلیل علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہونے والا عسکریت پسند ظہور احمد آج سرینگر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 2:27 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'گزشتہ روز تصادم کے دوران زخمی ہونے والے عسکریت پسند نے آج ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کشمیر پولیس نے گزشتہ روز اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر لکھا تھا کہ گنڈ بابا خلیل اننت ناگ کے ایک مقامی حزب المجاہدین عسکریت پسند ظہور احمد لون ساکنہ اندر پلوامہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ آج دم توڑ گیا۔

ظہور نے گزشتہ ماہ حزب المجاہدین عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے کئی آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

کشمیر زون پولیس کے مطابق اننت ناگ تصادم میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کا ایک مقامی عسکریت پسند ظہور احمد زخمی ہوا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ہسپتال میں منتقل کیا تھا۔

وہیں چند روز قبل ظہور احمد کی اہلیہ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

ظہور نے گزشتہ ماہ حزب المجاہدین عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے اور اس کے کئی آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جن میں اس نے فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے فیصلے میں ان کے کنبہ کے افراد کو شامل نہ کرے۔ ظہور کا بڑا بھائی بھی عسکریت پسند تھا اور 1999 میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا تھا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ 'ظہور کی ایک 18 سالہ بیٹی اور 12 سال کا بیٹا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.