ETV Bharat / state

Injured after hit by train crpf trooper succumbs: ٹرین کی زد میں آکر سی آر پی ایف اہلکار ہلاک - دوران ڈیوٹی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دوران ڈیوٹی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے سی آر پی ایف اہلکار دوران علاج اسپتال میں فوت ہو گیا۔

ٹرین کی زد میں آکر سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 1:39 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سدورہ علاقے میں پیر کی صبح چلتی ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہونے والا سی آر پی ایف اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں فوت ہو گیا۔ فوت ہونے والے اہلکار کی شناخت C کمپنی 96 بٹالین کے رویندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار معمول کے مطابق ضلع اننت ناگ کے سدورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیوٹی پر مامور تھا جس دوران حادثاتی طور پر مذکورہ جوان تیز رفتار چلتی ٹرین سے ٹکرایا۔ حادثہ کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو فوری طور پر شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ (جی ایم سی) منتقل کیا گیا تاہم علاج و معالجہ کے دوران کچھ دیر بعد ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دوران علاج اسپتال میں فوت ہو گیا۔

مزید پڑھیں: CRPF Trooper Dies by Suicide: سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی پراسرار موت

عہدیداروں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ٹرین کی زد میں آکر کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چلتی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک یا زخمی ہونے کے واقعات زیادہ تر جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیر کے اضلاع میں رونما ہوتے ہیں۔ حکام کی جانب سے عوام سے ریل پٹریوں کے نزدیک نہ جانے کی تلقین کی جا رہی ہے تاہم مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے سیکورٹی کے معقول اور خاطر خواہ انتظامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.