ETV Bharat / state

ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے کیا اننت ناگ کا دورہ کیا

انڈین سسٹم آف میڈیسن کے ڈائریکٹر نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کرکے جنوبی کشمیر میں کورونا سے متعلق کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے کیا اننت ناگ کا دورہ کیا
ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے کیا اننت ناگ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 4:53 PM IST

انڈین سسٹم آف میڈیسن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موہن سنگھ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد حسین کے ہمراہ اننت ناگ کا دورہ کیا اور جنوبی کشمیر میں کورونا وائرس سے متعلق کی جانے والی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اننت ناگ کے ضلعی افسران ڈاکٹر جاوید اور کولگام کے ڈاکٹر عبد الرحمان نے وبائی صورتحال میں گزشتہ چار ماہ کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا۔

ڈائریکٹر انڈین سسٹم آف میڈیسن نے کیا اننت ناگ کا دورہ کیا

اس موقع پر ڈاکٹر موہن سنگھ نے جنوبی کشمیر کے کونے کونے میں لوگوں کو قوت مدافعت بڑھانے والے ادویات (Immune Booster) تقسیم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کرنے پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئی ایس ایم ڈسپنسریز کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے گا اور تمام ڈسپنسریز میں ڈاکٹر تعینات کیے جائیں گے۔‘‘

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد حسین نے ڈسپنسریز میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں گہری دلچسپی لینے پر ڈائریکٹر آئی ایس ایم کا شکریہ ادا کیا اور انکی کوششوں کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.