ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ’غریبوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آئی ہوں‘ - حلقہ کھوری پورہ سے آزاد امیدوار صائمہ

ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت حلقہ کھوری پورہ سے آزاد امیدوار صائمہ نے کہا کہ میں صرف غریب عوام کے حق کی لڑائی لڑنے کے لیے انختابی میدان میں ہوں۔

independent candidate saima talks on ddc election
حلقہ کھوری پورہ سے آزاد امیدوار صائمہ
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 9:50 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے کھوری پورہ علاقے میں ڈی ڈی سی اور پنچایت انتخابات کے پیش نظر رائے دہندگان نے جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، سخت سردی کے باوجود لوگوں نے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

حلقہ کھوری پورہ سے آزاد امیدوار صائمہ

حلقہ کھوری پورہ سے آزاد امیدوار صائمہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غریب عوام کی خدمت کے لیے انخابی میدان میں حصہ لیا ہے، کھوری پورہ کی عوام کو ہمیشہ دھوکہ دیا گیا، ان غریب عوام کو ہمیشہ پیچھے رکھا گیا، کسی نے ان کو آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کی بلکہ ان کو صرف استعمال کیا گیا، میں چاہتی ہوں کہ میں ان لوگوں کو انصاف دلاؤں، اور ان لوگوں کے لیے حق کی لڑائی لڑ سکوں۔

اعداد و شمار کے مطابق کھوری پورہ بلاک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 47656 ہے، جن کے لیے بلاک کھوری پورہ کے مختلف مقامات پر تقریباً 85 پولنگ مراکز قائم کیے گئے تھے،

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جموں صوبے میں ووٹنگ کی شرح 68.88 فیصد جبکہ کشمیر میں 31.61 فیصد درج کی گئی ہے۔

جموں کے ریاسی ضلع میں سب سے زیادہ 75.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے جبکہ کشمیر کے کولگام ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ 64.45 فیصد درج کی گئی ہے۔

جموں صوبے میں سب سے کم ووٹنگ ضلع ڈوڈا میں59.51 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ کشمر کے ضلع پلوامہ میں ووٹنگ 10.87 فیصد درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.