اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے جموں سرینگر قومی ونپوہ شمسی پورہ کے مقام پر فلائی اوور کا تعمیراتی کام بیچ میں ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کے سبب عام مسافروں سمیت وادی آنے اور واپس جانے والے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دراصل مذکورہ مقام پر ریلوے ٹریک موجود ہے، اسلئے ریلوے ٹریک کے اوپر چار گلیاروں والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کے لئے چند برس قبل فلائی اوور کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا تھا۔ تاہم نا معلوم وجوہات کی بنا پر فلائی اوور کا تعمیراتی کام مکمل ہونے سے قبل ہی ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ اننت ناگ : ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کی عدم دستیابی سے مسافروں کو مشکلات
اس مقام پر گاڑیوں کو ریلوے ٹریک عبور کرنا پڑتا ہے، ریل گاڑی کی آمد سے قبل محکمہ ریلوے کی جانب سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا جاتا ہے، اور یہ عمل روزانہ کئی بار جاری رہتا ہے۔ جس دوران قومی شاہراہ پر عام مسافروں سمیت سیاحوں کو طویل وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہی نہیں ٹریفک بحال ہونے تک قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے طویل انتظار کے بعد مسافروں کو شدید ٹریفک جام سے گزرنا پڑتا ہے۔ اننت ناگ : ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کی عدم دستیابی سے مسافروں کو مشکلات
مسافروں کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کی عدم دستیابی سے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ریل کی آمد کے دوران انہیں شدید گرمیوں میں طویل وقت تک انتظار کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں مزید تکلیف ہوتی ہے، انہوں نے حکام سے ونپوہ شمسی پورہ ریلوے کراسنگ پر فلائی اوور کا تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں : بڈگام: سڑک مکمل نہ ہونے سے عوام کو مشکلات