ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: کانگریس رہنما کی انتخابی مہم

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے رہنما پیرزادہ محمد سید نے اپنے متعدد کارکنان کے ساتھ دندیپورہ سے گاورن علاقہ تک کا دورہ کرکے کانگریسی امیدوار فرحانہ اختر کے لیے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

inc leader peerzada mohammad ddc campaign from dandipora to gauran
کانگریس کے رہنما پیرزادہ محمد سید
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:49 PM IST

جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے سینیئر رہنما پیرزادہ محمد سید آج حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دندیپورہ سے گاورن علاقہ تک کا دورہ کیا۔

کانگریس کے رہنما پیرزادہ محمد سید

انتخابی تشہیر کے دوران کانگریس پارٹی کے متعدد کارکن بھی موجود تھے، پیرزادہ محمد سید نے لوگوں سے کہا کہ پارٹی کی ساخت کو مضبوط کرنے کے لیے آنے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں کانگریس کی امیدوار فرحانہ اختر کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دے کر پارٹی کو کامیاب کریں، امیدوار کی کامیابی سے پارتی بھی مضبوط ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس تنہا انتخاب لڑے گی اور جیت درج کرے گی، وہیں گپکار الائنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیرزادہ محمد سید نے کہا کہ ہم الائنس کے حق میں نہیں ہے، جس وقت کانگرس نمائندہ وہاں میٹنگ کے لیے گئے تھے، اس وقت کوئی بھی الائنس نہیں ہوا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی کی گپکار ایلائنس کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.