جموں و کشمیر، ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے افتتاحی تقریب میں نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے پہلے بیچ کے طلبہ کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، پہلے بیچ میں بی ایس سی نرسنگ کے لیے 30 جبکہ پیرا میڈیکل کے لیے 5 طلبہ کو داخلہ ملا ہے۔
نرسنگ اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے افتتاحی تقریب میں انتظامیہ کے اس اقدام کی تعریف کی گئی اور نرسنگ کالج کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس سے پہنچنے والے فوائد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی اور ڈاکٹر زمردہ نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے، اس نرسنگ کالج سے نہ صرف طلبہ و طالبات مستفید ہونگے بلکہ اس سے میڈیکل کالج کے عملہ کی کمی بھی ختم ہو جائے گئی۔
افتتاحی تقریب میں پیرا میڈیکل اور نرسنگ میں داخلہ لے چکے طلبہ و طالبات کے علاوہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت جیلانی سمیت متعدد لیکچررس اور فیکلٹی ممبران بھی موجود رہے۔