ویکسینیشن کے لئے ضلع بھر میں 10 مخصوص سینٹر قائم کیے گئے تھے، جہاں پہلے روز 546 پیشہ آور افراد کی ویکسینیشن کی گئی، جن میں خاص کر صحافی، محکمہ سیاحت، میونسپلٹی سے جڑے افراد، دکاندار ،سیلس مین و دیگر مختلف 18 سے 45 عمر کے مستحق افراد کو کووڈ 19 ویکسین ڈوز دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اننت ناگ سید یاسر، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر ایم وائی زاگو ویکسینیشن مراکز کی نگرانی کر رہے تھے۔ ویکسینیشن کے دوران انہوں نے ویکسینیشن مراکز کا جائزہ لینے کے لئے تمام مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ کورونا وبا سے نجات حاصل کرنے کے لئے ویکسینیشن ایک معقول اور اہم ذریعہ ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ سرکاری احکامات، بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے جلد از جلد ویکسین لگانے کی اپیل کی۔