ETV Bharat / state

پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ نوجوان لیدرواٹ علاقے میں ٹارسر مارسر جھیل کے قریب کھدائی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ویڈیو میں نوجوانوں نے تصاویر عکس بند کرنے والوں سے کہا کہ 'ہم یہاں کچھ باتھ روم کے لیے کھدائی کر رہے ہیں۔'

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 2:27 PM IST

پہلگام: ایک نجی ٹریکنگ کمپنی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں ٹارسر مارسر جھیل کے قریب مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیر شروع کر دی ہے۔

پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیر شروع

ذرائع کے مطابق ٹریکنگ کمپنی نے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر ٹارسر مارسر جھیل کے قریب کچھ تعمیرات شروع کر دی ہیں۔

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ نوجوان لیدرواٹ علاقے میں ٹارسر مارسر جھیل کے قریب کھدائی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ ویڈیو میں نوجوانوں نے تصاویر عکس بند کرنے والوں سے کہا کہ 'ہم یہاں کچھ باتھ روم کے لیے کھدائی کر رہے ہیں۔'

ٹارسر جھیل سیاحتی مقام پہلگام سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑ کی چوٹیوں پر واقع ہے۔ جھیل ایک پہاڑ سے الگ ہے جس کی کم از کم چوٹی 4000 میٹر (13،000 فٹ) اونچی ہے۔ اس خوبصور ت جھیل کو ٹارسر مارسر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ علاقہ محکمہ جنگلات کے دائرے میں آتا ہے اور اس علاقے میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر حکام کی جانب سے روک لگائی گئی ہے لیکن کچھ اثر و رسوخ والے افراد انتظامیہ کی ناک کے نیچے غیر قانونی تعمیرات کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایف او روف زرگر نے کہا کہ 'ہمیں بھی غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع ملی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ''ہم نے حقائق کی تصدیق کے لیے ایک ٹیم تعینات کی ہے۔ اگر کوئی شخص قصوروار پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.