ETV Bharat / state

Holi 2023اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ہولی کا جشن

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 10:26 PM IST

اننت ناگ میں ہولی کے موقع پرسی آر پی ایف کے جوانوں نے کہا کہ ہمارے بٹالین میں ہر مذہب کے جوان ہوتے ہیں اور ہم مل کر ہر تہوار مناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج ہم کافی خوش ہیں، ہم اپنے بٹالین کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہولی کے اس تہوار کو منارہے ہیں-

ہولی کا جشن
ہولی کا جشن

ہولی کا جشن

مرکز کے زیر انتظام انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ہولی کا جشن منایاگیا،اس موقع پر پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔رنگ و گلال کے ساتھ باہمی خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے ہولی منائی جارہی ہے اور امن امان کی لئے دعائیں مانگی گئیں۔

اس موقع سی آر پی ایف کے جوانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بٹالین میں ہر مذہب کے جوان ہوتے ہیں اور ہم مل کر ہر تہوار مناتے ہیں۔ اور آج ہم کافی خوش ہیں، ہم اپنے بٹالین کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہولی کے اس تہوار کو منارہے ہیں۔ ڈی آئی جی سی آر پی ایف نے بتایا کہ آج ہم پورے جوش و خروش کے ساتھ پوجا کا اہتمام بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اپنے اہل خانہ سے دور ہیں لیکن ہم اپنے دوستوں کے ساتھ ہر وقت شانہ بشانہ کھڑا رہتے ہیں چاہے وہ جنگ کا ماحول، امان و قانون ، یا کوئی بھی تہوار ہو ہم لوگ مل کر مناتے ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کو شب برات کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بٹالین میں دو مقدس تہوار منائیں جا رہے ہیں، یہاں پر مسلم جوانوں کے لئے آج مسجد سجائی گئی ہے جہاں پوری رات سی آر پی ایف میں تعینات مسلمان جوان شب بیداری کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ہم نے دہن پوجا میں حصہ لیا، جوانوں کے ساتھ خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:BSF Jawans Celebrated Holi : بی ایس ایف نے سانبہ اور جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہولی منائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.