ETV Bharat / state

Heavy Motor Vehicles Movement Banned اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں پر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی - قاضی گنڈ نو یوگا اور جواہر ٹنل

اننت ناگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی اندرون سڑکوں پر بار بار ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، میربازار-اشاجی پورہ، ڈورو ویری ناگ، ڈلوچھ محمود آباد رابطہ سڑکوں (لنک روڈس) پر جموں جانے والی مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کرنا لازمی بن گیا ہے۔ Heavy Motor Vehicles Movement Banned in Anantnag Link roads

اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں پر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 12:14 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حکام نے قاضی گنڈ نو یوگا اور جواہر ٹنل کی جانب جانے والے تین اندرونی راستوں پر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ، ڈاکٹر بشارت قیوم، کا کہنا ہے کہ سیب توڑنے اور ان کی پیکنگ کا سیزن عروج پر ہونے کے پیش نظر مال برادر گاڑیوں (سیب کے ٹرکس) کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے خاص کر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ Ban on Trucks on Anantnag Link Roads

اننت ناگ میں رابطہ سڑکوں پر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کے رش سے بچنے کے لیے ٹرک ڈرائیور قاضی گنڈ ٹنل تک پہنچنے کے لیے مختلف اندرونی راستے (لنک روڈس) اختیار کرتے ہیں جو ٹریفک جام کا سبب بن جاتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں سمیت عام لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک بچے کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، کیونکہ اننت ناگ-ڈورو-ویری ناگ سڑک پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اسے بروقت ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا تھا۔ Entry of Trucks Banned in Anantnag interior Roads

ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اندرونی راستوں پر بار بار ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، میربازار-اشاجی پورہ، ڈورو ویری ناگ، ڈلوچھ محمود آباد رابطہ سڑکوں (لنک روڈس) پر جموں جانے والی مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کرنا لازمی ہو گیا ہے، لہذا مذکورہ راستوں پر مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اننت ناگ اور کولگام، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.