ETV Bharat / state

ژالہ باری سے سیب کے باغات کو شدید نقصان

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے سیب کے باغیچوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کی تلافی کے لیے باغ مالکان نے انتظامیہ سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

author img

By

Published : May 13, 2021, 1:13 PM IST

heavy hail damaged apple blossoms in bijbehara
ژالہ باری سے سیب کے باغات کو شدید نقصان

وادی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے باغ مالکان کو کافی نقصان ہوا ہے۔

ژالہ باری سے سیب کے باغات کو شدید نقصان

باغ مالکان کا کہنا ہے کہ تقریباً آدھے گھنٹے تک زور دار ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے سبب سیب کے باغیچوں میں درختوں سے نکلے ہوئے شگوفے نیچے گر گئے اور باغات میں متعدد دفعہ دوا کا چھڑکاؤ کیا گیا تھا۔ لیکن شدید ژالہ باری کی وجہ سے سب بے سود ہوگیا۔ جبکہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو لاکھوں کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

باغ مالکان نے مزید کہا کہ حالیہ ژالہ باری کے نتیجے میں ان کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے، علاقے میں ژالہ باری اس قدر ہوئی ہے کہ علاقے میں جیسے برف کی چادر بچھادی گئی۔

انہوں نے محکمہ باغبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر باغ مالکان کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ باغ مالکان کو کچھ حد تک نقصان کی تلافی ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.