اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقہ لارنو کوکرناگ میں انتظامیہ کی بر وقت مدد سے امراض قلب میں مبتلا ایک مریض کی جان بچائی گئی۔ دراصل ہالن لارنو کوکرناگ کے رہنے والا ایک شخص جو دل کی بیماری میں مبتلا ہے، اچانک بیمار ہوگیا اور اس کی حالت کافی بگڑ گئی۔ تاہم شدید برفباری کی وجہ سے مریض کو ہسپتال منتقل کرنا کافی مشکل تھا۔
مذکورہ مریض کے اہل خانہ نے فوری طور پر مکینیکل انجینئرنگ محکمہ ( ایم ای ڈی) کے جونئر انجینئر احسان دھر سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ کوکرناگ انٹطامیہ نے فوری طور ایک ریسکیو ٹیم علاقہ میں بھیج دیا گیا جس کی قیادت، ایس ڈی ایم کوکرناگ، تحصیلدار کوکرناگ، ایم ای ڈی محکمہ کے جونئر انجینئر اور بلاک میڈیکل افسر لارنو کر رہے تھے۔ریسکیو ٹیم کی کڑی مشقت کے بعد مریض کو قریب رات کے 3 بجے قریبی ہسپتال پہنچایا، جس کے بعد مریض کا علاج ہسپتال میں جاری کیا گیا اور بروقت یسپتال پہنچانے کے بعد مریض کی قیمتی جان بچ گئی۔
ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ علاقہ میں شدید برفباری ہو رہی تھی اور پھسلن کی وجہ سے عام گاڑیوں کو سڑک پر مشکل ہورہاتھا، جس کے بعد انہوں نے مریض کو اسنو کٹر مشین میں بٹھا کر فوری طور ہسپتال پہنچایا۔ ،جہاں ان کی جان بچ گئی۔