ETV Bharat / state

اننت ناگ: ونتراگ میں سب ہیلتھ سینٹر بنیادی سہولیات سے محروم - سی ایم او اننت ناگ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل یہاں سب ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا تھا، لیکن آج یہاں کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

اننت ناگ : ونتراگ میں سب سینٹر بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Mar 2, 2021, 7:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ونتراگ علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے ایک ہیلتھ سب سینٹر قائم کیا گیا تھا۔ اس سب سینٹر میں کوئی طبی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے اگر چہ کئی سال قبل یہاں سب سینٹر قائم کیا گیا تھا، لیکن آج یہاں کوئی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔

ونتراک میں سب سینٹر بنیادی سہولیات سے محروم

لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'اس ہیلتھ سنٹر کے لیے باضبطہ ایک ڈاکٹر صاحبہ کو تعینات کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ اثر و رسوخ والوں کی وجہ سے وہ گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کرتی ہیں۔ ہم نے بی ایم او سے بھی اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی درخواست کی مگر بی ایم او مٹن نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں کیا'۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سی ایم او اننت ناگ مختار احمد سے رابطہ کرنا چاہا لیکن وہ دفتر میں موجود نہیں تھے۔ تاہم انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سب ہیلتھ سینٹر کے لیے معقول سپلائی فراہم کر رہے ہیں اور جو ڈاکٹر ہم نے وہاں پر تعینات کر رکھا ہے اسکو ہفتے میں چار دن وہاں پر ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔ اب لوگوں کی شکایات کو ملحوظ نظر رکھ کر معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.