عسکریت پسندوں نے شام کے اوقات میں پولیس چوکی بس اسٹینڈ اننت ناگ پر گرینیڈ حملہ کیا۔ تاہم گرینیڈ پولیس چوکی کے صحن میں پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
دھماکے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء پولیس اور سکیورٹی افواج کی بھاری تعداد جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور مفرور حملہ آور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: نامساعد حالات میں صداقت پر مبنی رپورٹنگ کرنے والے نذیر مسعودی