ETV Bharat / state

Primary school runs in a Cowshed گؤ خانہ کی بالائی منزل میں پرائمری اسکول - گؤ خانہ میں پرائمری اسکول

حکومتی سطح پر تعلیمی شعبے کو فروغ دینے کے حوالے سے انتظامیہ، محکمہ تعلیم کی جانب سے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں تاہم بعض علاقوں میں قائم سرکاری اسکولوں کا دورہ کرنے اور زمینی حقایق کا جائزہ لینے پر حکومتی دعوے محض کاغذوں کی حد تک ہی معلوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گؤ خانہ کی بالائی منزل میں پرائمری اسکول

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 7:42 PM IST

Updated : Jun 5, 2023, 7:00 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں آج بھی کئی سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے سے طلبہ شدید مشکلات سے جوجھ رہے ہیں، وہیں انتظامیہ بھی طلبہ کو راحت پہنچانے میں تاحال ناکام ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ کوکرناگ قصبہ سے تقریباً 16 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہرگن، گلی علاقے میں گورنمنٹ پرائمری سکول گزشتہ کئی برسوں سے ایک کرایہ کی عمارت میں کام کر رہا ہے۔ خستہ حال اسکولی عمارت کی پہلی منزل میں ایک گؤ خانہ ہے اور دوسری منزل، جہاں صرف دو کمرے ہیں، میں مقامی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

گؤ خانہ کی بالائی منزل میں پرائمری اسکول

پرائمری سکول میں زیر تعلیم بچوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے اسی عمارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ کی عمارت کے ٹھیک نتیجے گاؤ خانہ سے آنے والی بدبو اور مویشیوں کی آوازوں کے سبب وہ پڑھائی پر پوری طرح سے دھیان نہیں دے پاتے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ عمارت بھی کافی بوسیدہ ہو چکی ہے جس کے باعث طلبہ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ اسکول محض دو کمروں پر مشتمل ہے جن میں سے ایک کمرہ دفتری کام کاج کے لئے مختص رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کمرے میں پانچویں جماعت تک کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ نتیجتاً ایک ہی کمرے میں مختلف جماعتوں کے طلبہ پڑھائی پر پوری توجہ دینے سے قاصر ہیں۔ مزیدیکہ اسکول میں نہ تو کھیلنے کودنے کے لئے ہی کوئی میدان ہے اور نہ ہی بجلی اور پینے کے پانی کا معقول انتظام۔

مزید پڑھیں: Class 10th Results: کوکرناگ کے ایک گورنمنٹ ہائی اسکول میں دسویں کے نتائج صفر

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے علاقے میں، پرائمری اسکول کے لیے، سال 2008 میں ایک عمارت تعمیر کی گئی تاہم پندرہ برس گزر جانے کے باوجود بھی عمارت کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا۔ مقامی باشندوں نے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسکولی عمارت کا کام مکمل نہ کیے جانے بھی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے بتایا کہ حکومت کی عدم توجہی کے سبب ننھے پھولوں کو بدبو اور عفونت کے بیچ تعلیم جاری رکھنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے قوم کے معماروں کا مستقبل سنوارنے میں دلچسپی دکھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جموں کشمیر کے بچوں کا تعلیمی مستقبل سنور سکے۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.