ETV Bharat / state

اننت ناگ: سربل کپرن حکومت کی عدم توجہی کا شکار - آدھے راستہ سے ہی لوٹ جاتے ہیں

جنت نظیر وادی کشمیر میں قدرتی حُسن سے مالامال ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں، ایسی ہی ایک حسین جگہ ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں موجود ہے، جسے سربل کپرن، کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سربل کپرن حکومت کی عدم توجہی کا شکار
سربل کپرن حکومت کی عدم توجہی کا شکار
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 8:09 PM IST

سربل ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریباً 45 کلو میٹر کی دوری پر پیر پنجال کی سرسبز اور اونچی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ مشہور مغل باغ ویری ناگ کی سیر و تفریح پر جانے والے اکثر سیاح سربل کی جانب روانہ ہونا چاہتے ہیں لیکن ڈیڈبل سے آگے راستہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ آدھے راستہ سے ہی لوٹ جاتے ہیں۔ راستہ میں آنے والے مقام سربل کو قدرت نے اس قدر خوبصورتی سے سجایا ہے کہ یہاں آنے والے سیاحوں کا کبھی من نہیں بھرتا ہے اور وہ اس منفرد مقام پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سربل کپرن حکومت کی عدم توجہی کا شکار

سربل کی شاداب وادی کے وسط میں ایک خوبصورت نہر رواں دواں ہے جو اس مقام کو مزید جاذب نظر بنا دیتی ہے۔ اونچی پہاڑیوں میں موجود پگھلتے گلیشیرز اور قدرتی چشموں کا صاف و شفاف پانی کا ملاپ اس جگہ سے ایسے گزرتا ہے جیسے دودھ کی نہر بہہ رہی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں رفائل طیارہ لانے والے ہلال احمد راتھر

اگرچہ ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس علاقہ کو اپنی تحویل میں لیا ہے لیکن ادارہ آج تک اس جگہ تک ایک کچا راستہ بھی تعمیر نہ کر سکا۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر اس علاقہ کو سیاحتی نقشہ پر لایا جائے گا تو شاید اس علاقہ کو وادی کشمیر کا سب سے زیادہ خوبصورت علاقہ مانا جائے گا، لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہاں کے لوگ ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.