ETV Bharat / state

اننت ناگ: بائی پاس سڑک یا ڈمپنگ سائٹ؟ - اننت ناگ

میونسپل کمیٹی اننت ناگ کی جانب سے مہندی کدل سپورٹس اسٹیڈیم کے قریب روزانہ قصبے سے نکلنے والا سارا کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے۔

اننت ناگ: بائی پاس سڑک یا ڈمپنگ سائٹ؟
اننت ناگ: بائی پاس سڑک یا ڈمپنگ سائٹ؟
author img

By

Published : Mar 17, 2020, 8:36 PM IST

اگرچہ دوپہر کے بعد سارا گاربیج ہٹایا جاتا ہے، تاہم کوڑا کرکٹ جمع رہنے کے اوقات کے دوران عوام کو عبور و مرور میں کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

اننت ناگ: بائی پاس سڑک یا ڈمپنگ سائٹ؟

گندگی جمع کرنے کے مقام پر نہ صرف سپورٹس اسٹیڈیم قریب ہے بلکہ یہ آرپتھ دریا کے کنارے پر واقع ہے۔ وہیں اس جگہ سے اشاجی پورہ اور جنگلات منڈی ضلع ہسپتال کی جانب بائی پاس سڑک بھی یہیں سے گزرتی ہے۔

گندگی کے انبار جمع ہونے سے نہ صرف دریا کا پانی آلودہ ہو جاتا ہے بلکہ بدبو اور کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے راہگیروں اور اسٹیڈیم میں کیھل کود میں مصروف کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ادھر عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے تناظر میں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو صحت و صفائی پر خاص دھیان دینے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ جبکہ میونسپل حکام کی جانب سے قصبہ اننت ناگ کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سُپرے کا عمل بھی شروع کرنے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب اہم مقامات پر گندگی جمع کرنے سے انتظامیہ کی لاپرواہی عیاں ہو جاتی ہے۔

ادھر میونسپل کونسل اننت ناگ کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ متعلقہ مقام پر کچھ وقت تک کوڑا کرکٹ جمع کیا جاتا ہے جسے دوپہر کے بعد اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے وقت میں اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.