ETV Bharat / state

Ration Cards Distributed In Anantnag اننت ناگ میں پانچ سو مستحق صارفین میں راشن کارڈ تقسیم - راشن کارڈ

قومی یوم صارفین کے موقع اننت ناگ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو مستحق صارفین کے درمیان راشن کارڈز تقسیم کیے گئے ہیں۔ Ration Cards Distributed In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 10:06 AM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں قومی یوم صارفین (نیشنل کنزیومر ڈے) کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام محکمۂ خوراک اور لیگل سروسز اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں محکمۂ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد لیگل سروسز اتھارٹی کے اہلکار متعلقہ محکمہ کے ملازمین سمیت صارفین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صارفین کے حقوق، ان کے لیے موجود مختلف سرکاری و غیر سرکاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے اور لیگل سروسز اتھارٹی کے ذریعہ مفت قانونی مدد کی ضرورت کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ اسی دوران پر 500 مستحق صارفین میں راشن کارڈز تقسیم کیے گئے، یہ وہ صارفین تھے جن کے پاس یا تو راشن کارڈ نہیں تھا ،یا انہیں بی پی ایل کے مستحق ہونے کے باوجود اے پی ایل راشن کارڈ دیے گئے تھے۔ Ration Cards Distributed In Anantnag

اننت ناگ میں پانچ سو مستحق صارفین میں راشن کارڈز تقسیم

محکمۂ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدثر احمد نے کہا کہ اس دن کو منانے کا اصل مقصد صارفین کو اپنے حقوق کے تئیں بیدار کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ معقول چھان بین کے بعد ضلع بھر میں، 4500 بی پی ایل راشن کارڈز کو منسوخ کیا گیا، ان میں سے 500 مستحقین میں راشن کارڈ تقسیم کیے گئے اور دیگر صارفین کو بھی جلد فراہم کیے جائیں گے۔

راشن کارڈ حاصل کرنے والے صارفین نے سرکار اور متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستحق ہونے کے باوجود ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ جان پہچان اور سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو فائدہ ملتا تھا جب کہ مستحق افراد کو یکسر نظر انداز کیا گیا تھا۔ کئی برسوں سے وہ پریشان حال تھے اور انہیں اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ راشن مہنگے داموں خریدنے پر مجبور تھے۔ تاہم سرکار کے اس قدم کے بعد انہیں کافی راحت ملی ہے اس لیے وہ سرکار کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہیں ۔ وہیں انہوں نے مرکزی سرکار کے اس فیصلہ کا بھی خیر مقدم کیا ہے جس میں، اے اے وائی کے تحت آنے والے کروڑوں صارفین کو ایک برس تک مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ National Cunsumer Day Celebrated in Anantnag

یہ بھی پڑھیں : Shops Sealed in Anantnag اننت ناگ میں محکمہ خوراک کی جانب سے سات دکانیں سربمہر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.