جموں و کشمیر پولیس Jammu and Kashmir Police نے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ سے پانچ کلو چرس سمیت پانچ اسمگلرز کوگرفتار کیا ہے۔ منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ دراصل کوکرناگ پولیس نے ایس ایچ او کوکرناگ راشد خان کی قیادت میں سونہ براری ماگم علاقہ میں تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی کے دوران ہی پانچ کلو چرس کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Five Drug Peddlers Arrested In Anantnag
یہ بھی پڑھیں: Drug Awareness Camp in Bandipora: منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی کیمپ کا انعقاد
گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت محمد رفیق بٹ، مُبینہ بانو، عنایت اللہ بٹ، سوف شالی کے رہنے والے اعجاذ احمد بٹ اور غلام حسن بٹ، ہانگل گُنڈ کے سجاد احمد گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔ ان تمام افراد کے خلاف کوکرناگ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 63/2022 زیر دفعہ 8/20 درج کیا گیا۔ مقامی افراد پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کر رہے ہیں، وہیں پولیس نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے پولیس کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں۔ Five Drug Peddlers Arrested In Anantnag