ETV Bharat / state

کوکرناگ: سلینڈر پھٹنے سے دکان میں آتشزدگی

کوکرناگ کے ہانگل گنڈ میں گزشتہ رات ایک دکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں لاکھوں کا ساز وسامان جل کر خاک ہوگیا۔

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 7:01 AM IST

fire incident in shop at hangalgund
کوکرناگ: سلینڈر پھٹنے سے دکان میں آتشزدگی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہانگل گنڈ علاقے کی ایک دکان میں دیر رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے ریاض احمد تانترے کی دکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ مقامی لوگوں اور فائر عملے کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دکان کے اندر گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دکان کے اندر موجود لاکھوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

گیس سلینڈر پھٹنے سے دکاندار شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا، جس کو علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ منتقل کر دیا گیا، جہاں سے اسے نازک حالت میں ضلع کے گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.