ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لیوسو علاقہ سے تعلق رکھنے والے غلام حسن ماتو کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھے آگ نے دو منزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ عملہ اور مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ کو بجھانے کی کوششیں کی تھی لیکن تب تک گھر جل کر راکھ ہوچکا تھا۔
آتشزدگی کے اس واقعہ میں لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ آگ متاثر خاندان کو معاوضہ دے تاکہ کورونا اور لاک ڈاؤن میں انہیں کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔