ETV Bharat / state

Shed gutted in Anantnag: اننت ناگ میں آگ کی واردات، شیڈ خاکستر، میوہ باغ کو جزوی نقصان - اننت ناگ میوہ باغ کو جزوی نقصان

ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں آگ کی ایک واردات میں عارضی رہائشی شیڈ خاکستر ہو گیا جبکہ آتشزدگی کے دوران ہائی ڈینسٹی باغ کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم آگ کی واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

اننت ناگ میں آگ کی واردات، شیڈ خاکستر، میوہ باغ کو جزوی نقصان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 3:04 PM IST

اننت ناگ میں آگ کی واردات، شیڈ خاکستر، میوہ باغ کو جزوی نقصان

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مرہامہ، اخراج پورہ علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک عارضی رہائشی شیڈ میں آگ نمودار ہوئی، جس نے فوری طور پر پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر مقامی لوگوں کی ایک کثیر تعداد آگ کی واردات کی جگہ پر پہنچ گئی اور فوری طور پر آگ کو بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

لوگوں نے آگ بجھانے کے لئے اسپرے موٹرس کا استعمال کیا اور کافی مشقت کے بعد کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ بعد میں فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ بھی واردات کی جگہ پہنچ گیا اور آگ کو پوری طرح قابو میں کر لیا گیا۔ خاکستر ہوا رہائشی کوارٹر ضلع اننت ناگ کے مرہامہ، اخراج پورہ کے رہائشی معروف احمد بٹ عرف مُرید ولد عبد الوہاب بٹ کے گؤ خانہ کی اوپری منزل میں لگی تھی، جس میں وہ رہائش پذیر تھے لیکن چند ہفتہ قبل انہوں نے مذکور رہائش کو چھوڑ دیا تھا۔ آگ کے دوران پہلی منزل میں موجود گاؤ خانہ سے مویشیوں کو باہر نکال کر بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں: Shop Gutted in Anantnag آتشزدگی میں دکان خاکستر

آگ کی واردات میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا۔ جبکہ مذکورہ عمارت کے متصل ایک مقامی شخص کے ہائی ڈینسٹی سیب کے باغ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ آگ کی وجہ سے درجنوں میوہ درخت جھلس گئے ہیں جس کے سبب باغ مالک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین نے سرکار سے معاوضہ کی اپیل کی۔ ادھر، آگ کی واردات کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.