اننت ناگ کے ڈورو علاقےکے جنگلوں میں آج ایک بار پھر آگ لگ گئی ۔
گزشتہ دو ماہ میں وریناگ رینج کے جنگلات کے متعدد حصوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
آج ایک بار پھر جنگلاتی حدود کے ڈورو کے جنگلات میں آگ لگی، ایک سرکاری ذرائع نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ آگ ڈورو میں فارسٹ نرسری کمپارٹمنٹ نمبر 58 میں لگی ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک متعدد درختوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اور اگر شعلے پر قابو نہ پایا گیا تو وہ اس جنگل کے وسیع و عریض علاقے کو پامال کر سکتی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فارسٹ رینج ویری ناگ میں متعدد ملازم ہیں جن کا تبادلہ گذشتہ 25 سال سے نہیں کیا گیا ہے اور وہ ایک ہی جگہ پر ڈیوٹی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم وسیع پیمانے پر متعارف
مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جے اینڈ کے سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ملازمین کو اس حد سے دوسرے میں منتقل کیا جائے اور سبز سونے کے بچاؤ کرنے کے لئے نئے عملے کے پوسٹ لگائے جائیں۔