ETV Bharat / state

ڈگری کالج کھنہ بل کے احاطے میں طلبا کا احتجاج - ای ٹی وی بھارت

طلبا کے مطابق کالج بند رہنے اور 2 جی انٹرنیٹ کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔

ڈگری کالج کھنہ بل کے احاطے میں طالب علموں کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 9:03 PM IST

سنہ 2018 بیچ کے یو جی کے پانچویں سیمسٹر کے طلبا نے آج نصاب میں کمی اور آن لائن امتحان کی مانگ کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے مستقبل کو جان بوجھ کر تاریک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ موجودہ صورتحال اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی کمی کی وجہ سے ان کا تدریسی عمل متاثر ہوا ہے۔

ڈگری کالج کھنہ بل کے احاطے میں طالب علموں کا احتجاج
طالب علموں کے مطابق کالج بند رہنے اور 2 جی انٹرنیٹ کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہو گئی ہے۔ مظاہرین کے مطابق اگر ان کے امتحانی نصاب میں کمی اور آن لائن امتحان کی مانگ کو منظور نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔ طالب علموں نے یونیورسٹی حکام اور ایل جی انتظامیہ سے ان کے مطالبات پورا کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.