ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کا اننت ناگ دورہ - الطاف احمد قلو کے علاوہ کئی رہنما موجود تھے

چند روز قبل مرحوم غلام رسول کوچک کے فرزند ڈاکٹر محمد رفیق کوچک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

Farooq Abdullah
فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 7:51 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ وہ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مرحوم غلام رسول کوچک کے فرزند ڈاکٹر محمد رفیق کوچک کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر واقع ضلع اننت ناگ کے ڈانگر پورہ گئے تھے۔

فاروق عبداللہ

واضح رہے کہ مرحوم غلام رسول کوچک مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے خاص ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شیخ خاندان اور کوچک خاندان کے درمیان ہمیشہ گھریلو تعلقات رہے ہیں۔

چند روز قبل ڈاکٹر محمد رفیق کوچک مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک مختلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ کئی رہنماؤں نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اسی سلسلہ میں ہفتہ کی دوپہر این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ان کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔ فاروق عبداللہ کے ہمراہ کولگام اور اننت ناگ کے ضلع صدور عبدالمجید لارمی ار الطاف احمد کلو کے علاوہ کئی رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیپ بریڑنگ ریسرچ فارم کی عمارتیں تباہی کے دہانے پر

دورے کے دوران میڈیا کو ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.