ETV Bharat / state

Kashmir Weather وادی میں موسم خراب ہونے سے میوہ کاشتکار پریشان

جموں و کشمیر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں منگل کے روز تازہ برفباری ہونے سے وادی میں درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ۔ Farmers worried about bad Weather in kashmir

وادی میں موسم خراب ہونے سے میوہ کاشتکار پریشان

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 3:57 PM IST

Updated : Oct 26, 2022, 5:26 PM IST

اننت ناگ: عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزارٹ گلمرگ سمیت سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، مغل روڈ، زوجیلا اور دیگر کئی مقامات پر تازہ برف باری ہونے سے خاص کر رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 اور 20 اکتوبر کو بھی وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ 20 اکتوبر کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آئے گی ۔ وہیں اگلے ہفتے تک موسم خشک رہے گا۔ تاہم 27 اکتوبر کو بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

وادی میں موسم خراب ہونے سے میوہ کاشتکار پریشان

سردی کی وجہ سے جہاں عام لوگ پریشان ہیں وہیں موسمی تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کا حال بے حال ہو گیا ہے، سیب کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سیبوں کی پیکنگ کے میں مصروف ہیں وہیں بعض علاقوں میں سیب اتارنے کا کام ابھی باقی ہے۔ تاہم سردی اور بارشوں کی وجہ سے ان کا کام نہ صرف متاثر ہو رہا ہے بلکہ انہیں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ برفباری کے امکانات کے پیش نظر وہ کافی فکر مند ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ماضی کی طرح برفباری سے انہیں نقصانات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ Farmers worried about bad Weather in Kashmir

محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کسانوں کو درختوں سے فوری طور سیب اتارنے اور درختوں کی شاخ تراشی کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں، تاکہ زراعت کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ادھر سردیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے موسم سرما کی تیاریاں شروع کردی ہے، لوگ گرم ملبوسات ،اشیاء ضروری کی خریداری اور کوئلہ تیار کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ Kashmir Weather

یہ بھی پڑھیں : Defunct Drainage System in KP Road کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

Last Updated : Oct 26, 2022, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.