ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: خراب موسم سے باغ مالکان پریشان - شگوفے نکل آئے

باغ مالکان کا مطالبہ ہے کہ محکمہ باغبانی کی طرف سے انہیں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا جائے اور فصل کو ٹھیک رکھنے کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے۔

garden
باغ
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 4:41 PM IST

رواں سال کے پہلے تین ماہ میں مسلسل خراب موسمی صورتحال اور حالیہ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں وادی میں مختلف درختوں کو مہلک بیماریاں لگنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ جس کے پیش نظر باغ مالکان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

باغ

اسی حوالے سے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے دچھنی پورہ کے مختلف علاقہ جات میں جہاں شگوفے نکل آئے تھے، وہی مسلسل بارشوں کی وجہ سے باغ مالکان میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

باغ مالکان کے مطابق شگوفے نکلنے کے اس سیزن میں اس طرح کے خراب موسمی صورتحال سے ان کے باغات پر بُرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس طرح کے موسم سے مختلف اقسام کے درخت جن میں بادام، سیب، اور اخروٹ وغیرہ سر فہرست ہیں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔ تاہم باغ مالکان کے مطابق ابھی تک محکمہ باغبانی کی طرف سے انہیں کوئی بھی احتیاتی تدابیر برتنے کی صلاح نہیں دی گئی ہے۔ اس وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ باغبانی کی جانب سے انہیں احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاتی تو وہ کسی حد تک اپنی فصلوں کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے جب محکمہ باغبانی کے چیف ہارٹیکلچر آفیسر روشن دین سے بات کی تو انہوں نے کئی احتیاطی تدابیر کی وضاحت کی جن کی مدد سے فصلوں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باغات اور کھیتوں میں جمع پانی کی نکاسی کا فوری انتظام کریں۔ انہوں نے موسم میں بہتری کے بعد دوا پاشی کے اعتبار سے اضافی احتیاط سے کام لینے کی کسانوں سے کو تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں باغ مالکان کی سہولیت کیلئے محکمہ کی طرف سے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.