جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے اشتراک سے کھیلا جانے والا انڈر 19 ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ آج بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔
اختتامی میچ نانل اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول سالیہ نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول مٹن کو سکشت دے کر ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔
میچ کے اختتام کے بعد نائب کمشنر اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا نے کھلاڑیوں میں انعامات اور کرکٹ کٹ تقسیم کیے۔
اس موقع پر نائب کمشنر اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا اور دیگر افراد بھی موجود تھے، واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔