جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹ اسٹیڈیم میں آئی سی ڈی ایس سے منسلک سپروائزرس نے تنخواہوں کی واگزاری اور دیگر مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہی خواتین نے کہا کہ وہ گزشتہ 7 ماہ سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تنخواہوں سے محروم ہیں، اور ماضی میں بھی انتظامیہ نے ان کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا ہے، جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاجی کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکالنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں، اور گھروں میں ضروریات زندگی کا سامان دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کے متعلق افسران کو متعدد دفعہ آگاہ کرنے کے باوجود تنخواہیں واگزار نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہ آج پورے جموں کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لیے کام چھوڑو ہڑتال کیا گیا، جموں کشمیر ایسوسی ایشن کی صدر عابدہ وار نے ایل جی اور انتظامیہ سے مطالبات کو جلد از جلد پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔