ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈی ڈی سی امیدواروں کے ذریعہ انتخابی مہم تیز

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے اور کئی امیدواروں کی جانب سے عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاری ہیں۔ جس کے لیے ڈی ڈی سی اُمیدوار لوگوں کے پاس جاکر ان کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ جیتنے کے بعد عوام کے لیے کام کریں گے۔

election campaign intensified by ddc candidates in anantnag jammu and kashmir
اننت ناگ: ڈی ڈی سی امیدواروں کے ذریعہ انتخابی مہم تیز
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 3:47 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی کے لیے انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بلاک برینگ سے نیشنل کانفرنس اُمیدوار منیرا اختر نے اپنے کارکنان کے ساتھ بلاک برینگ کے سنبراری علاقہ میں لوگوں سے مخاطب ہوکر عوام سے ان کے حق میں ووٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

اننت ناگ: ڈی ڈی سی امیدواروں کے ذریعہ انتخابی مہم تیز

اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت جاتی ہیں تو وہ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کریں گی، خاص طور پر اُنہوں نے خواتین کی فلاح کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ ملیہ آن لائن امتحانات: 'کشمیری طلبا کو متبادل فراہم کیا جائے'

اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق جج سعید توقیر نے دعوی کیا کہ گپکار الائنس کے امیدوار ہی بڑی اکثریت سے جیت درج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاک برینگ میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان ہے جس کی وجہ سے اُنہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغزات نامزدگی کا فارم بھرا۔

اس موقع پر انہوں نے تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ عوام ان کے انتخابی نشان ہل پر مہر ثبت کرکے کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.